پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے ٹرول کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے، ان پر تنقید کرنے اور انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنانے کے لیے پیسے لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں جب ان کا رمضان شو شروع ہوا تو انہیں اپنے سوشل میڈیا کے دوستوں نے بتایا کہ انہیں اور ان کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے ہیں اور متعدد اکاؤںٹس انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنائیں گے۔
نادیہ خان نے کہا کہ آج کل کے دور میں ایسا ہونا عام بات ہو چکی ہے، ایک ٹی وی چینل دوسرے چینل کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلواتا ہے، ایک کامیاب شو کو فلاپ بنانے کے لیے بھی مہم چلائی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں بدنام کرنے، ان کا شو کا ناکام کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے اور انہیں بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ بھی اپنے خلاف منفی پروپیگنڈہ کو کم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔




















