Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کو حق ہے کہ وہ چھوٹے کپڑے پہننے پر فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنائیں، مائرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ عوام کو حق ہے کہ وہ چھوٹے کپڑے پہننے پر فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔

 حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ چھوٹے اور چست کپڑے پہننے پر فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی فنکار سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے تو اسے عوامی ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

مائرہ خان نے کہا کہ جب آپ نے خود کو پبلک پراپرٹی بنا لیا ہے تو لوگوں کو تنقید کرنے کا حق ہے اور اسے برداشت کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگ حسد یا جلن میں آ کر منفی کمنٹس کرتے ہیں اور اب انہوں نے ایسے لوگوں کو بلاک کرنے کا طریقہ اپنا لیا ہے تاکہ منفی تاثرات سے دور رہ سکیں۔