Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کے بعد بچوں کا کچھ وقت کیلئے تبدیل ہونا عام بات ہے، افشاں قریشی

سینیئر اداکارہ افشاں قریشی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بچوں کا کچھ وقت کے لیے تبدیل ہونا عام بات ہے۔

 حال ہی میں سینیئر اداکارہ افشاں قریشی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد بچے تبدیل ہوجاتے ہیں، وہ اپنی بیویوں کو زیادہ وقت دینے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹوں کی شادی کے بعد مائیں اس لیے بھی ڈرتی ہیں کہ شادی کے بعد بعض بچے کچھ وقت کے لیے ماں کو نظر انداز کرنے لگتے ہیں۔

 افشاں قریشی نے کہا کہ جب بیٹے نے شادی کی تو انہوں نے بیٹے کو خود بیوی کو زیادہ وقت دینے کا کہا، چوں کہ ان کے مطابق جوانی ہمیشہ نہیں رہتی۔

  اداکارہ نے کہا کہ وہ بیٹے فیصل قریشی کے بچوں کو اپنے پاس رکھتی تھیں اور انہیں بیوی کے ساتھ گھومنے کے لیے بھیج دیتی تھیں، شادی کے بعد بچوں کا کچھ وقت کے لیے تبدیل ہونا عام بات ہے، ماؤں کو چھوٹی بات کو دل پر نہیں لینا چاہیے۔