بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ارجن سمیت ان کی نئی آنے والی فلم ‘سنگھم اگین’ کے ساتھ اداکار اجے دیوگن اور دیگر شریک تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ارجن نے مائیک پکڑا اور وہ کچھ کہنے لگے تو وہاں موجود کراؤڈ نے ملائیکہ ملائیکہ کی آوازایں لگانا شروع کردیں۔
View this post on Instagram
اداکار نے ملائیکہ ملائیکہ کی آوازیں سنتے ہی کہا ‘ابھی سنگل ہوں میں’، ساتھ ہی اداکار مسکرا دیے۔
بعدازاں سوشل میڈیا پر بھارتی پیجز نے مذکورہ ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ارجن اب ملائیکہ کے ساتھ نہیں اور دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔




















