Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لڑکیاں کبھی بھی ملک سے باہر رہنے والے شخص سے شادی نہ کریں، مدیحہ امام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ لڑکیاں کبھی بھی ملک سے باہر رہنے والے شخص سے شادی نہ کریں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ لڑکیاں کبھی ملک سے باہر رہنے والے شخص سے شادی نہ کریں کیونکہ یہ بہت سی لڑائیوں کی وجہ بنتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر کام کے باعث نہ چاہتے ہوئے بھی الگ رہتے ہیں اور یہی ان کے درمیان لڑائی کی وجہ بن جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فون پر بات کرنے سے اگر کوئی لڑائی ایک منٹ میں ختم ہونے والی ہو تو وہ ہفتوں اور مہینوں تک چلتی ہے جبکہ اگر میاں بیوی ساتھ رہ رہے ہوں تو اسی وقت ناراضگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

مدیحہ امام نے کہا کہ الگ ملک کے شخص سے نبھائی جانے والی شادی میں جہاں ملاقات کیلئے بےقراری ہوتی ہے اور پیار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جو دوریوں کا باعث بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ مدیحہ امام پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔