Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مائیں کس قسم کے بیٹے پال رہی ہیں جو شیطان سے بھی بدتر ہیں؛ مشی خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے کہا ہے کہ مائیں کس قسم کے بیٹے پال رہی ہیں جو شیطان سے بھی بدتر ہیں۔

حال ہی میں معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ نرگس سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بیٹوں کی پرورش پر سوالات اُٹھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

انہوں نے اداکارہ نرگس سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے ساتھ پیش آنے والے گھریلو تشدد کے معاملے پر شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ کس طرف جارہا ہے؟ اور ماؤں نے اپنے بیٹوں کی کیسی پرورش کی ہے کہ انہوں نے دنیا کو ان کیلئے جہنم بنا دیا ہے۔

مشی خان نے کہا کہ نرگس کے شوہر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جس نے ان کا چہرہ بگاڑ دیا ہے اور انہیں اس قدر بری طرح مار پیٹ کر کے تکلیف پہنچائی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ فلمسٹار نرگس کو اس خوفناک حالت میں دیکھ کر بہت صدمہ پہنچا ہے، وہ بدترین گھریلو تشدد کا شکار ہیں، اس آدمی نے اسے کتنی بے رحمی سے  اداکارہ کو مارا ہے، کتنی شرم کی بات ہے مائیں کس قسم کے بیٹے پال رہی ہیں جو شیطان سے بھی بدتر ہیں، براہ کرم اس کے لیے اور جہنم سے گزرنے والی دوسری خواتین کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد؛ مقدمہ درج کرلیا گیا