Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف کامیڈین سکندر صنم کی 12 ویں برسی

پاکستان کے معروف کامیڈین سکندر صنم کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

سکندر صنم 1960 میں کراچی کے علاقے کھارادر میں میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1981 میں اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر آخری ایام تک اُسی سے وابستہ رہے۔

غریب گھرانے میں آنکھ کھولنے والے سکندر صنم نے گھریلو حالات کے باعث بہت کم عمری میں ایک فیکٹری میں مزدوری بھی کی۔

سکندر صنم نے بھارتی فلموں کی پیروڈی کو مزاحیہ انداز میں بھی تیار کیا جن میں کھل نائیک، تیرے نام 2، گجنی 2، منا بھائی وغیرہ شامل ہیں، ان فلموں کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

5 نومبر 2012 کو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والا یہ نام چل بسا۔