Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی میوزک پروڈیوسر و موسیقار کوئنسی جونز انتقال کر گئے

امریکی میوزک پروڈیوسر و موسیقار کوئنسی جونز کا انتقال ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوئنسی جونز نے مائیکل جیکسن کے ساتھ مل کر پاپ میوزک کو نئی شکل دی، آنجہانی موسیقار کی مائیکل جیکسن کے ساتھ مل کر بنائی گئی میوزک البم تھرلر کی 70 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

کوئنسی جونز نے اپنے 70 سالہ کیریئر میں 28 گریمی اور 1992ء میں گریمی لیجنڈ ایوارڈ اپنے نام کیے۔