Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ لائبہ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نے سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی اور مقدس مقامات کی زیارت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں اُن کے ساتھ بہن ایمان خان اور والدین بھی موجود ہیں۔

Laiba Khan Performs Umrah With Family

Laiba Khan Performs Umrah With Family

Laiba Khan Performs Umrah With Family

لائبہ خان نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مختلف تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک میں وہ فلسطین کی ثقافت کی ترجمانی کرنے والا رومال کفیہ کاندھوں پر ڈالی خانہ کعبہ کے آگے کھڑی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ سمیت مختلف مقامات پر بنائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔