Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیلفی لینے کی کوشش؛ مشی خان لائیو شو کے دوران گِر پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہوئے لائیو شو کے دوران گِر پڑیں۔

حال ہی میں معروف اداکارہ و میزبان مشی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے براہ راست لائیو شو کے اختتام پر مہمانوں اور ٹیم کے ہمراہ سیلفی لینے کے دوران کرسی سے گِر گئیں۔

ویڈیو میں مشی خان شو کے اختتام پر ٹیم کے ارکان سے پوچھتی ہیں کہ ہمارے پاس کتنا ٹائم بچ گیا ہے؟ جس کے بعد وہ اپنا فون نکال کر سیلفی نکالنے کی کوشش کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kay2 TV (@kay2tvofficial)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ جیسے ہی فون نکال کر سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھتی ہیں اور کرسی سے نیچے گِر جاتی ہیں۔

مشی خان کرسی سے گرنے پر ہنس پڑیں اور ساتھ ہی شرمندہ بھی ہوئیں۔

اداکارہ کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔