Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کروں گی تو ڈھنڈورا پیٹ دوں گی، ہانیہ عامر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میں جب شادی کروں گی تو ڈھنڈورا پیٹ دوں گی۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں کینیڈا کے غیر ملکی دورے پر ہیں جہاں ان کیلئے مداحوں نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔

ہانیہ عامر نے پروگرام میں مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سادی سی لڑکی ہوں جب بھی شادی کروں گی تو ڈھنڈورا پیٹ دوں گی اور سب کو بتا دوں گی۔

مداحوں کی جانب سے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ سرحدوں پر لگے بوڈرز عوام کو جدا نہیں کر سکتے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ دل سے جسے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، اسی لیے میں غیر ملکی دورے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔