Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کے دبنگ کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں مزید ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نغمہ نگار ہے جس  پر الزام ہے کہ اس نے سلمان خان سے 5 کروڑ بھارتی روپے گینگسٹر کے نام پر طلب کیے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے گانے کی مشہوری کے لیے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے اور حالیہ مہینوں کے دوران سلمان خان کو کم از کم 4 دھمکی آمیز پیغامات ملے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دے کر تاوان مانگنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت کا بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کو متعدد بار جان سے مارنے اور کروڑوں روپے تاوان کی دھمکیاں دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کنگ کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار