پاکستان کی معروف اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ حرام سے بہتر ہے کہ مرد چار شادیاں کرے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مردوں کے دوسری شادی کے حق کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جذباتی اور مالی ضروریات کو پورا کر رہا ہے اور دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے تو عورت کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
حرا سومرو نے کہا کہ عورت کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ چار شادیوں کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کا اپنا شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور ان کی اور بچوں کی ضروریات کو سمجھ کر انہیں پورا کرتا ہے تو انہیں اس فیصلے پر کوئی اعتراض یا دکھ محسوس نہیں ہوگا کیونکہ ان کا شوہر ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور اگر اسلام اسے 4 شادیوں کی اجازت دیتا ہے تو بیویاں نہیں روک سکتیں۔
یاد رہے کہ حرا سومرو کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہی ہیں ان کا حالیہ ڈرامہ ’تیرے بن‘ ہے جس میں ان کے کردار کو بہت سراہا گیا تھا۔




















