پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی سے پاکستانی نژاد امریکی پنجابی ریپر و گلوکار بوہیمیا کی ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی سے پاکستانی نژاد امریکی پنجابی ریپر و گلوکار بوہیمیا کی لندن میں ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں بوہیمیا بتاتے ہیں کہ ان کا بچپن خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزرا، جہاں انہوں نے بچپن میں شاعری بھی لکھی، انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ ریپر بنیں گے، البتہ انہیں گلوکاری اور موسیقی سے شگف رہا ہے۔
View this post on Instagram
بوہیمیا کا کہنا تھا کہ امریکا میں آکر وہ ریپر بنے اور پھر انہوں نے ریپر گلوکاری میں پنجابی فوک میوزک کا تڑکا لگانا شروع کیا، جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
View this post on Instagram
ملاقات کے دوران عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی اپنے چند مقبول گیتوں کو گنگنایا، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیا۔
View this post on Instagram




















