سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی گلوکار میری تعریف کرتے جبکہ پاکستانی گلورکار مجھ سے جلتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی گلوکاری کے حوالے سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خود سمجھ نہیں آرہا بھارت کے جو لیجنڈ گلوکار ہیں، جو پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں وہ میری تعریف کررہے ہیں لیکن پتا نہیں کیوں پاکستانی گلورکار، موسیقار اور اینکرز ہیں وہ میری تعریف نہیں کررہے۔
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ خدارا ایسا نہیں کریں، خوش رہیں، بس اپنے کام پر رہیں، جیسے میں کام کر رہا ہوں، میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں۔
گلوکار نے کہا کہ اپنے کام پر رہنے میں زیادہ مزہ ہے، اگر آپ کسی کے خلاف بات کرتے ہیں اور جلتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کیلئے اچھا نہیں ہے، اس لیے خوش رہیں اور خوش رکھیں۔




















