بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا کی موجودگی کو اپنی خوش قسمتی قرار دے دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی 81 ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔
سنچری کے بعد ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کامیابیوں اور مشکلات میں ہمیشہ مضبوط سہارا بنی رہیں۔
میدان میں انوشکا کی موجودگی کوہلی کے لیے خاص اہمیت رکھتی تھی، اور سنچری مکمل کرنے کے بعد ان کی جانب کوہلی کی فلائنگ کس کا لمحہ اس بات کا ثبوت ہے۔
ویرات کوہلی نے اپنی حالیہ مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انوشکا ان کے مشکل وقت کو گہرائی سے سمجھتی ہیں اور ان کا ساتھ ہمیشہ ان کی ہمت بڑھاتا ہے۔
دوسری جانب روی شاستری نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کوہلی کی فارم میں واپسی مخالف ٹیموں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اور یہ سیریز میں ہندوستان کی کامیابی کے امکانات کو مضبوط بنائے گی۔




















