مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے پہلی بار اپنے والد کی شادیوں پر گفتگو کی ہے۔
حال ہی میں مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
میزبان کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد مرحوم جنید جمشید نے کُل 3 شادیاں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کے علاوہ ان کی 2 بیویاں اور تھیں جن میں سے 1 کا انتقال والد کے ساتھ ہی طیارہ حادثے میں ہوا تھا، میری والدہ کے علاوہ دیگر دونوں بیویوں سے ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، ہم صرف 4 بہن بھائی ہیں۔
بابر جنید جمشید نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے باپ نے متعدد شادیاں کر رکھی ہیں، لیکن تم مجھے بتاؤ کہ کیا کبھی میں نے تمہاری والدہ یا تم لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے؟
جس پر میں نے جواب دیا کہ نہیں بابا آپ نے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور ہمیں بہت پیار دیا ہے، یہ سن کر وہ مطمئن ہو گئے تھے۔




















