پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کرگئیں۔
معروف اداکارہ سویرا ندیم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی۔
View this post on Instagram
سویرا ندیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری زندگی کی خوشی اور فخر، میری والدہ اس دنیا کو چھوڑ کر دوسرے بہترین جہاں رخصت ہو گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس سے بھی وہ اپنی زندگی میں ملیں وہ ہر شخص ان سے بہت محبت کرتا تھا اور اُنہیں یاد کرتا تھا، اُنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
اُنہوں نے لکھا کہ والدہ مشکل وقت کا سامنا کرنے کی بھرپور ہمت رکھتی تھیں، وہ ہمدردی، طاقت اور مسلسل حوصلہ افزائی کی ایک شاندار مثال تھیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اداکارہ سے ہمدردی بھی کی۔




















