Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیریئر کے آغاز میں اداکارائیں مجھ سے جلتی تھیں، میمونہ قدوس

پاکستان کی معروف اداکارہ میمونہ قدوس کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں اداکارائیں مجھ سے جلتی تھیں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ میمونہ قدوس نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کہ جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے مجھے اپنے آبائی شہر سے کم عمری میں تنہا نکلنا پڑا جس وجہ سے میں نے کئی مسائل کا سامنا بھی کیا۔

میمونہ قدوس نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں اداکارائیں مجھ سے جلتی تھیں، یہاں تک کہ سینئر اداکارائیں جو اب “آنٹیاں” بن چکی ہیں، وہ بھی مجھ سے حسد کرتی تھیں، “آنٹیوں” کو یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ میں ان کا نصیب کیسے چھین سکتی ہوں؟

اداکارہ نے کہا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ہراساں تک کیا گیا اور جب انہوں نے اس کی شکایت کی تو ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کی گئیں، شکایت کا ان پر منفی اثر پڑا، تاہم انہوں نے ہراساں کرنے والے افراد کا نام نہیں لیا۔