Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کے مداحوں کیلئے اہم خبر

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے مداحوں کیلئے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

سپر اسٹار عامر خان نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ستارے زمین پر کی ریلیز کو مڈ 2025 تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے یہ فلم دسمبر 2024 میں ریلیز ہونے والی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ یہ فلم 2007 کی مشہور فلم تارے زمین پر کا تھیم پر مبنی سیکوئل ہے، لیکن اس میں کہانی اور کردار بالکل نئے ہوں گے۔ یہ مکمل طور پر ایک نئی کہانی اور نئے کرداروں پر مبنی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام اس ماہ کے آخر میں شروع ہوگا، اور فلم مڈ 2025 تک ریلیز کے لیے تیار ہوگی۔

اداکار نے کہا کہ وہ ایک تیسرے پروڈکشن پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں، تاہم اس کی تفصیلات ابھی پوشیدہ ہیں۔