پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ صرحا اصغر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں جس میں اُن کو بےحد خوش دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئیں تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “یہ میٹرنٹی شوٹ کا ہمارا طریقہ ہے، ہم یہ خوشی کی خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے پر بے انتہا پر جوش ہیں”۔
اداکارہ کی جانب سے دی گئی خوشخبری پر مداحوں کی طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے۔




















