بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مداح دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم “سکندر” کے ٹیزر کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان سکندر میں پہلی مرتبہ اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جس کا ٹیزر سلمان کی سالگرہ کے دن ریلیز کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی 59 ویں سالگرہ منائیں گے اور اسی دن ان کی فلم سکندر کا ٹیزر بھی ریلیز کیا جائے گا۔
اداکار کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ہی اس فلم کا پہلا پوسٹر بھی سامنے لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کو عید کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔




















