نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے والی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک دو ماہ بعد ہی سوشل میڈیا پر واپس آگئیں۔
مناہل ملک نے اکتوبر 2024 کے اختتام پر سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ نامناسب جعلی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کی کردارکشی کی جا رہی ہے، جس وجہ سے وہ سوشل میڈیا کو چھوڑ رہی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں، اس لیے وہ مجبور ہو کر مداحوں سے دور ہو رہی ہیں۔
لیکن اب دو ماہ بعد ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
انہوں نے سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے اپنی پہلی سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔




















