معروف پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر کو فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید بلوچ کو شاہدرہ ٹاؤن میں اپنے محلے میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کرنے کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نوید بلوچ اور دیگر اہلِ محلہ کے افراد میں لڑائی جھگڑا ہوا جس دوران گلوکارہ کے شوہر نے فائرنگ کردی۔
جھگڑے کے دوران نوید بلوچ کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم نوید بلوچ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا، جنہیں رہا کرانے کے لیے نصیبو لال بھی تھانے پہنچی اور پوری رات تھانے میں گزاری۔




















