Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی مصنفہ بیپسی سدھوا امریکہ میں انتقال کر گئیں

پاکستانی مصنفہ بیپسی سدھوا امریکہ میں انتقال کر گئی ہیں۔

بیپسی سدھوا کے اہل خانہ کے مطابق نامور مصنفہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں مقیم تھیں، مرحومہ کی آخری رسومات 3 دن بعد ہیوسٹن میں ہی ادا کی جائیں گی۔

پاکستان کی نامور مصنفہ بیپسی سدھوا 11 اگست 1938ء کو پیدا ہوئی تھیں، ان کی عمر 86 سال تھی۔

بیپسی سدھوا کو حکومتِ پاکستان نے ان کی خدمات پر ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

ان کے ناول(Ice Candy Man) کو بی بی سی نے نئی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے 100 بہترین ناولوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔