بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنی نئی فلم ’دیوا‘ کا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی فلم ’دیوا‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
پوسٹر کے مطابق یہ ایکشن و ڈرامے سے بھرپور فلم 31 جنوری کو ریلیز ہو گی۔
View this post on Instagram
اداکار کے پیغام سے اشارہ ملتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اور دیگر معاملات مکمل ہو چکے ہیں اور فلم ریلیز کے لیے تیار ہے۔
میڈیا کے مطابق فلم ’دیوا‘ میں شاہد کپور پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں پوجا ہیگڑے شامل ہیں جو کہ صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اس فلم کی ریلیز کی تاریخ 14 فروری طے کی گئی تھی۔




















