Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرن تعبیر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

حال ہی میں پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر علی حمزہ اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeirofficial)

 

کرن نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنی فیملی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’الحمدللہ، بالآخر عمرہ کرلیا، نئے سال کے آغاز کا کیا ہی خوبصورت انداز ہے‘‘۔

اداکارہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔