Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علیزہ سلطان نے فیروز خان کو غیر ذمہ دار والد قرار دیدیا

انفلوئنسرز کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزہ سلطان نے سابق شوہر فیروز خان کو غیر ذمہ دار والد قرار دیدیا ہے۔

حال ہی میں علیزہ سلطان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے 2024 کے اختتام پر خود سے سوال پوچھنے کیلئے کہا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)

 

ایک صارف نے پوچھا کہ بطور تنہا والدہ بچوں کی پرورش کرنے میں انہیں پیش آنے والی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

 

اسکرین شاٹ

 

سوال کے جواب میں علیزہ سلطان نے کہا کہ بطور تنہا والدہ دو بچوں کی پرورش کرنا آسان کام نہیں ہے، یہ کام اس وقت مزید مشکل بن جاتا ہے کہ جب آپ کے ساتھ شریک والد غیر ذمہ دار شخص ہو، ساری مشکلات کے باوجود بطور ماں ہر کام کرنا پڑتا ہے، کبھی بچوں پر سختی کرنی پڑتی ہے، کبھی ان کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔

علیزہ سلطان کے اس جواب پر جہاں صارفین نے ان کی تعریف کی وہیں فیروز خان کے مداحوں کا علیزہ سلطان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علیزہ سلطان کو ’توجہ چاہیے‘، یہی وجہ ہے کہ وہ فیروز خان پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔