پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
نیلم منیر کی شادی کی تصاویر دبئی میں لی گئی ہیں اور تصاویر کے پس منظر میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ بھی نظر آرہی ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر میں نیلم منیر نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب جبے میں ملبوس ہیں۔
نیلم منیر کی شادی کی تصاویر دبئی میں لی گئی ہیں اور تصاویر کے پس منظر میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ بھی نظر آرہی ہے۔
نیلم کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے پوسٹ کی گئیں جس میں اداکارہ کو ٹیگ کیا گیا ہے۔
فوٹوگرافر نے لکھا کہ یہ نئے سال کے آغاز پر زندگی کا نیا باب شروع کر رہے ہیں انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اس پوسٹ پر فلم دنیا سے وابستہ شخصیات کی اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مایوں کی تصاویر وائرل




















