Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عاطف اسلم نے نئے ٹیلنٹ کیلئے اپنا ادارہ “بارڈر لیس ورلڈ” قائم کردیا

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے نئے ٹیلنٹ کیلئے اپنا ادارہ “بارڈر لیس ورلڈ” قائم کردیا ہے۔

معروف گلوکار عاطف اسلم نے موسیقی کے نئے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کیلئے “بارڈر لیس ورلڈ” کے نام سے اپنا ادارہ قائم کردیا ہے۔

لاہور کے ایک مقامی سینما میں اس اہم منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے معروف فن کاروں اور تخلیقی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

 اس موقع پر عاطف اسلم نے کہا کہ بارڈر لیس ورلڈ کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں موسیقاروں، شاعروں اور فنکاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے۔

معروف گلوکار نے کہا کہ یہ ایک ایسا جہان ہوگا جہاں تخلیق کی کوئی حد نہیں ہوگی اور خوابوں کی سرحدیں مٹ جائیں گی۔