بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی کی پہلی فلم ’آزاد‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم آزاد میں اجے دیوگن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی اور اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھ رہے ہیں۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ڈیانا پینٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
فلم کی کہانی برصغیر میں انگریزوں کے قبضے اور ہندوؤں کے حالات کے گرد گھومتی ہے جس میں اجے دیوگن ایک ڈاکو جو کہ باغی ہوچکا ہے، کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ فلم آزاد 17 جنوری کو بھارت سمیت دنیا کے کئی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔




















