پاکستان کے معروف اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی شادیوں کو دیکھ کر لگتا ہے یہ ملک امریکہ کو قرضہ دیتا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار خالد انعم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مال اور ریسٹورینٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ملک امریکہ، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے، پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر ہے۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں وکیل نہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اداکار کے ان خیالات سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔




















