Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی گٹارسٹ کی گھر سے لاش برآمد

معروف بھارتی گٹارسٹ چندر مولی بسواس اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

48 سالہ چندر مولی کی لاش اتوار کی شام کولکتہ کے علاقے ویلنٹن میں واقع ان کے گرائے کے گھر سے برآمد ہوئی۔

بینڈ ’گولوک‘ کے مرکزی گلوکار مہول چکرورتی جب چندر مولی کے گھر پہنچے تو ان کی لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔

مہول کا کہنا ہے کہ چندر مولی صبح سے فون نہیں اٹھا رہے تھے، جس پر وہ فکر مند ہو گئے۔ ایک قریبی دوست کے ہمراہ ان کے گھر پہنچنے پر انہیں مردہ پایا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ چندر مولی مالی مسائل اور کئی سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے بھی ان کی ذہنی حالت کی تصدیق کی۔

 پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے خودکشی نوٹ میں لکھا تھا کہ ان کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں۔ نوٹ کی تحریر کی تصدیق کی جا رہی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چندر مولی مشہور بینڈز ’فوسلز‘، ’گولوک‘ اور ’زومبی کیج کنٹرول‘ سے منسلک رہے اور شاندار پرفارمنس کے باعث بےحد مقبول تھے۔