پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید کے بعد اداکار علی رحمان کی شادی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق علی رحمان مارچ 2025 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں ہوں گی اور کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی فٹنس ٹرینر نصرت کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔
ان خبروں کا آغاز اس وقت ہوا جب علی رحمان نے انسٹاگرام پر ’ڈیٹ نائٹ‘ کے کیپشن کے ساتھ نصرت کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں علی رحمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی شادی نہیں کر رہا اور سوشل میڈیا صارفین مجھے ان دوستوں کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں جن کے ساتھ میں تصویریں لیتا ہوں‘۔
اداکار نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیلفیز لینا پسند کرتے ہیں اور مداح اکثر قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔
علی اور نصرت کی ایک وائرل سیلفی نے ان افواہوں کو جنم دیا، اگرچہ دونوں نے شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی گونج جلد سنائی دے سکتی ہے۔




















