معروف بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے خود کو مردہ تصور کر لیا تھا۔
حال ہی میں معروف بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے ریا چکرورتی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کے ایک شدید کیس سے گزر چکے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے خود کو مردہ تصور کر لیا تھا اور وہ ذہنی مریض بن چکے تھے۔
View this post on Instagram
ہنی سنگھ نے بتایا کہ بائی پولر ڈس آرڈر کے مریضوں کو پہچاننا بہت مشکل ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی اس بیماری کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔
دورانِ پروگرام ریا چکرورتی نے ہنی سنگھ کی ڈاکیومینٹری کا ذکر کیا اور بتایا کہ اسے دیکھ کر وہ خوشی اور غم دونوں کے جذبات سے مغلوب ہو گئیں۔ انہوں نے ہنی سنگھ کے اس مشکل وقت سے نکلنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ہنی نے جواب دیا، ’اکبر دی گریٹ کی الیگزینڈر دی گریٹ سے ملاقات ہو رہی ہے، دو فائٹر آپس میں مل رہے ہیں‘۔




















