معروف کامیڈین و گلوکار چاہت فتح علی خان اور ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا کے ہمراہ ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
حال ہی میں معروف کامیڈین و گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹی وی میزبان متھیرا کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
کامیڈین کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز میں انہیں متھیرا کو گلے لگانے اور ان کے ساتھ رومانوی ہونے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متھیرا کامیڈین سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہیں، تاہم چاہت فتح علی خان ماڈل کے قریب جاکر انہیں گلے لگا کر ان کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنواتے ہیں۔
ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے لکھا کہ ’ان کا اگلا شو‘، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ متھیرا کے شو میں بطور مہمان نظر آئیں گے۔
View this post on Instagram




















