Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ میرے پاس تم ہو ڈرامے میں ایک عورت اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسرے مرد کے پاس چلی جاتی ہے، لیکن آپ کے ایک ڈرامے کے اداکار (فیصل قریشی) کی اہلیہ نے بھی انہیں چھوڑ کر آپ سے شادی کرلی، کیا آپ کا ڈرامہ آپ کی اپنی زندگی کی کہانی سے متاثر تھا؟

 سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ان کی زندگی سے بالکل متاثر نہیں تھا، لیکن جب یہ ڈرامہ نشر ہو رہا تھا تو لوگوں نے ایسی باتیں ضرور کیں، فیصل کو شوبز میں متعارف کرایا تھا۔ وہ ایک شاندار اداکار ہیں اور انہوں نے آڈیشن میں انہیں حیران کردیا تھا۔

خلیل الرحمان قمر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کی ہے، لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیصل کی طلاق کی وجہ وہ نہیں تھے۔ فیصل قریشی اور ان کی پہلی بیوی کے درمیان طلاق ہونی ہی تھی اور انہوں نے خود فیصل اور ان کی والدہ کو اس معاملے پر سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی۔

ڈرامہ نگار نے کہا کہ اس وقت ان کی فیصل کی سابقہ اہلیہ سے صرف دو بار ملاقات ہوئی تھی اور وہ انہیں بیٹا کہہ کر بلاتے تھے۔ لیکن پھر انہوں نے ان سے شادی کیوں کی، اس کی وجہ وہ فی الحال نہیں بتا سکتے، لیکن جلد ہی اس بارے میں بھی کھل کر بات کریں گے۔