بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر اور اسکا نام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر اور ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ دوسرے بیٹے کا نام سید حسن جمیل رکھا ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پوسٹ میں ثنا نے لکھا: ’اے اللّٰہ، تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس نعمت کی بہترین پرورش کریں، اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کریں، اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر‘۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ثنا خان نے اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنی نئی زندگی کا ساتھ مفتی انس کے ساتھ ازدواجی زندگی میں بندھ کر کیا تھا جن سے ان کے اب دو بیٹے ہیں۔




















