پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے بتادیا ہے کہ آیا وہ شادی کے بعد شوبز کا حصہ رہیں گی یا نہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں تیار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئیں ہوں اور اب کام کرنے کیلیے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی زیادہ محبت ملی ہے اور وہ دوبارہ کام کر کے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم محمد راشد سے دبئی میں محبت کی شادی ہوئی ہے۔




















