پاکستان کے معروف اداکار خوشحال خان نے باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
حال ہی میں لاہور میں باکسنگ کا ایک عالمی مقابلہ ہوا جس میں اداکار خوشحال خان بھی رِنگ میں اترے اور انہوں نے اپنے حریف بشر خان کو دھول چٹائی۔
View this post on Instagram
خوشحال خان کی باکسنگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کامیابی پر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خوشحال خان کو بھرپور سپورٹ کرنے ان کے دوست اداکار علی رضا اور سحر حیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اداکار کی کامیابی کا جشن منایا۔
View this post on Instagram




















