پاکستانی اداکارہ حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی اداکارہ حریم سہیل نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مایوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ کی مایوں کی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاوٹ زرد رنگ سے کی گئی ہے اور حریم نے بھی اسی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہے۔
View this post on Instagram
مایوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد حریم سہیل کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔




















