Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف برطانوی گلوکارہ و اداکارہ چل بسیں

معروف برطانوی پاپ گلوکارہ اور نغمہ نگار ماریان فیتھ فل انتقال کر گئیں۔

ماریان فیتھ فل کی موسیقی کی تشہیری کمپنی ’ریپبلک میڈیا‘ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ ماریان فیتھ فل 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں‘۔

ماریان فیتھ فل کا میوزک کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ ایک پارٹی میں رولنگ سٹونز کے مینیجر سے ملیں اور 1964 میں محض 17 سال کی عمر میں ’ایز ٹیئرز گو بائی‘ گانے کو ریکارڈ کیا۔ یہ گانا برطانیہ اور امریکہ میں مقبول ہوا اور اس کے بعد ان کے متعدد ہٹ سنگلز اور دو البمز سامنے آئے۔

 

 

گلوکارہ کی موت پر ان کے ساتھی گلوکاروں اور فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ میک جیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’وہ میری زندگی کے طویل عرصے تک حصہ رہیں، ایک بہترین دوست، خوبصورت گلوکارہ اور عظیم اداکارہ تھیں۔‘