Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمبھ کے میلے سے وائرل ہونے والی مونا لیزا کی بالی ووڈ میں انٹری

کمبھ کے میلے سے وائرل ہونے والی مونا لیزا نے بالی ووڈ میں انٹری دیدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہا کمبھ میلے سے وائرل ہونے والی مونا لیزا نے بالی ووڈ کی فلم آفر قبول کر کے فلم سائن کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا ان کے گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے مونا لیزا اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے فلم کے معاملات پر گفتگو کی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

فلم کا نام The Diary of Manipur ہے اور اس کی شوٹنگ فروری میں شروع ہوگی۔ سنوج مشرا نے مونا لیزا اور ان کے خاندان کو نہایت سادہ اور معصوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہ ابھی کم عمر ہیں، اس لیے انہیں فلم کے لیے تیار کرنا ہوگا۔