اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں، ماورا یہ تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں۔
تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا کہ ’اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا‘، ساتھ ہی ماورا نے نکاح کی تاریخ لکھتے ہوئے ’ماورا امیر ہو گئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ ماضی میں ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امیر گیلانی ایک زبردست انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کر سکتے ہیں۔




















