بالی ووڈ کی معروف ڈانسنگ گرل نورا فتیحی نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف ڈانسنگ گرل نورا فتیحی سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہوئیں کہ وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی گمراہ کن ویڈیو میں ایک خاتون کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو کلپ پر ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ‘بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نورا فتیحی کی موت بالی وڈ کے لیے بری خبر ہے’۔
View this post on Instagram
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں اور بھارتی میڈیا نے نورا کے زندہ سلامت ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بعدازاں نورا فتیحی نے خود اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے نئے گانے “Snake” کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالکل ٹھیک نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram




















