پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکار احمد علی اکبر نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی تاہم ان کے قریبی دوست اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار نے انسٹاگرام پر مہندی نائٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے مہندی کی تقریب سے دولہا اور دلہن کا مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا ہے، جس میں یہ جوڑی خوب ہلہ گلہ کرتی نظر آ رہی ہے۔
View this post on Instagram




















