Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی گلوکار گرو رندھاوا شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

پنجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا اپنی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے نظر آرہے ہیں، تصویر میں ان کے چہرے پر خراشیں بھی نمایاں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Guru Randhawa (@gururandhawa)

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں لکھا کہ میرا پہلا اسٹنٹ، میری پہلی چوٹ لیکن میری روح مضبوط ہے۔

اداکار گرو رندھاوا نے مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم ’شانکی سردار‘ کی یادگار ہے، ایکشن کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن میں اپنے چاہنے والوں کیلئے محنت کروں گا۔

گرو رندھاوا کی پوسٹ پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے دوستوں کی جانب سے تشویش اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔