Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران اشرف کی بیٹے کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بیٹے کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے۔

عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ مدینہ سے خوبصورت تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’’بلاوایا آیا ہے‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف اپنے بیٹے روحان اشرف کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں کھڑے ہیں اور عقب میں گنبد خضریٰ نظر آ رہا ہے۔

اس کے علاوہ اداکار عمران اشراف نے چند اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کے ہمراہ سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب اور وقار ذکاء بھی موجود ہیں۔