پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئیں تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہمارا چھوٹا معجزہ، ہماری سب سے بڑی نعمت۔ سب سے چھوٹے ہاتھ کا سب سے بڑا اثر چھوڑنا ناقابل یقین ہے۔
صبور علی نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’’سرینا علی‘‘ کو دنیا میں خوش آمدید، جادو آپ کا منتظر ہے۔
اداکار جوڑے کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دینے کے بعد شوبز ستاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




















