مشہور پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن ہوسٹ حرا مانی کو حالیہ دنوں میں اپنے عید کے بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکارہ حرا مانی نے عید کے موقع پر دیگر اداکاراؤں کی طرح اپنا بھی عید اسپیشل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنایا لیکن حسبِ روایت تنقید کی زد میں آگئیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے عید کے موقع پر کچھ ایسی ساڑھیاں زیب تن کیں جن میں ان کا جسم نمایاں طور پر ظاہر ہو رہا تھا، جیسے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں مداحوں نے ان پر سخت تنقید کرنا شروع کر دی۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ حرا مانی دن بدن بولڈ ہوتی جا رہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ یہ اداکارائیں پیسہ اور کام حاصل کرنے کے لیے ایسے لباس پہنتی ہیں۔
View this post on Instagram
ناقدین کا کہنا ہے کہ حرا مانی نے ایک بار پھر بولڈ لباس کا انتخاب کر کے اسلامی معاشرتی اقدار کو مجروح کیا ہے۔
کچھ لوگوں نے ان کے شوہر اور بچوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کس طرح اپنی والدہ کو ایسے لباس پہننے کی اجازت دے سکتے ہیں۔




















